ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزیر اعظم مودی نے سردار پٹیل کے یومِ پیدائش پرخراجِ عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے سردار پٹیل کے یومِ پیدائش پرخراجِ عقیدت پیش کیا

Mon, 31 Oct 2016 18:58:07  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،31؍اکتوبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سردار پٹیل کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ہندوستان کے حوالے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ مودی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی پر انہیں سلام کرتا ہوں۔ہم ہندوستان کے لیے ان کی اہم شراکت کو یاد کرتے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے دوسرے ٹوئٹ میں کہاکہ عظیم سردار پٹیل کو گلہائے عقیدت ۔ پٹیل کی پیدائش 31؍اکتوبر 1875کو گجرات کے ایک چھوٹے سے گاؤں نڈیاڈ میں ہوئی تھی ۔انہیں ملک کے لیے ان کی خدمات کو ذہن میں رکھتے ہوئے 1991میں اعلی ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔وزیر اعظم مودی نے اتوار کو دیوالی پر اپنے 25ویں ’من کی بات‘پروگرام میں قوم سے اتحاد اور مساوات بڑھانے کی اپیل کی تھی ۔ مودی نے اتوار کو کہاتھا کہ کل ہم سردارولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کا جشن منائیں گے ۔انہوں نے سب کو متحد کرنے کے لیے کام کیا۔انہوں نے اتحاد کے لیے کام کیا، اتحاد کے لیے لڑائی لڑی اور لوگوں میں اتحاد پیدا کیا ، ہم سب کو یہ یاد رکھنا چاہیے ۔


Share: